جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںمظلوم بلوچ،پشتون،سندھی اقوام کوپاکستانی مظالم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا چائیے:PTM

مظلوم بلوچ،پشتون،سندھی اقوام کوپاکستانی مظالم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا چائیے:PTM

پشاور (ہمگام نیوز ڈیسک) PTM پشتون تعفظ موومنٹ کے ٹانک جلسہ عام سے خطاب  میں پی ٹی ایم کے مقررین نے پاکستانی ریاست کی طرف سے پشتونوں،بلوچوں،سندھیوں اور کراچی کے مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں مختلف قسم کے سوالات اٹھاتے ہوئے پوچھاکیا یہ ریاست واپس لوٹا سکتی ہے ان معزور لوگوں کی ٹانگیں جو فوج کی طرف سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہمیشہ کیلئے معزور ہوگئے ۔ آپریشن کے نام پر ہزاروں معصوم پختونوں، بلوچوں، مہاجروں اور سندھیوں کا قتل عام بُھولا جا سکتا ہے؟ کیا ان کے آباؤ اجداد کے گرائے گئے مکانات،مارکیٹیں اور مساجد پھر سے اصلی حالت میں تعمیر کیئے جا سکتے ہیں؟ کیا شہید کمبر چاکر، نقیب اللہ محسود، علی رضا عابدی اور مظفر بھٹو جیسے جوانوں کے قاتلوں کو سزا ہو سکتی ہے ؟
نہیں ہرگز نہیں ! اس ریاست نے تہیہ کر لیا ہے کہ اپنے حقوق کی آواز جو بھی اٹھائے گا اس کو اسی قسم کی سزائیں ملتی رہیگی۔ چاہے وہ مکران کا رہنے والا کوئی بلوچ ہو ، یا وزیرستان میں بسنے والا کوئی پختون یا کراچی میں مقیم مہاجر یا پھر وادی مہران میں موجود کوئی سندھی ہو۔ جب ریاستی ادارے ایک ساتھ مل کر ہمارے خلاف ظلم ڈھا سکتے ہیں تو کیا ہم ایک ساتھ مل کر اس ظلم کے خلاف کھڑے نہیں ہو سکتے ؟ تمام مظلوم اقوام کو ایک ساتھ کھڑے ہو کر اس سفاکیت پر قائم کی گئی اس دیوار کو گرانا ہوگا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز