شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںکاہان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت،ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ

کاہان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت،ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ

کاہان (ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کاہان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر پاکستانی فوج کی جانب سے زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کیا گیا. تفصیلات کے مطابق کاہان کے مختلف علاقوں نساو سھریں کہور،اڑیندانی باریلی اور سکین میں بڑے پیمانے پر علی الصبح سے پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا. تفصیلات کے مطابق فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی . ہیلی کاپڑوں کی شیلنگ سے انسانی اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم اب تک اس بارے میں مصدقہ کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔علاقے میں مواصلاتی نظام کو فورسز نے علی الصبح سے بند کردیا ہے اور نقل و عمل کے تمام راستوں پر ناکہ بندی کرکے عام لوگوں کیلئے مکمل طور پر بند کردیا ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں فوج کے ساتھ جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں قابض فورسز نے دوران آپریشن کئی گھروں کو نظر آتش کردیا اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاریوں کی تاحال معلومات نہ مل سکی علاقے میں آپریشن کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو کر دیگر علاقوں کی طرف جارہے ہیں۔علاقے کے لوگوں کی زیادہ تر زریعئہ معاش مالداری کے پیشے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے فورسز کی فائرنگ اور ہیلی کاپٹروں کے شیلنگ سے بہت سے جانوروں کی اموات اور بعض کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہے۔جبکہ فوج نے بہت سے مال مویشیوں کو چرا کر اپنے ساتھ لے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز