پسنی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے وارڈ نمبر 3 میں ایک گھر گرنے کے باعث ایک ہی خان کے چار افراد نیچے دب گئے۔
جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ جن کی شناخت ستار اور اس کی اہلیہ شازیہ اور ان کے دو بچے عبدالوہاب اور عویس کے نام سے بتایا گیا ہے۔


