وزیرستان (ہمگام نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے تحصیل میرعلی علاقے کورائی نامی بارانی نالے میں قابض پاکستانی فورسز پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار برکت،نائک آصف اور سپاہی کفایت زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں زخمیوں کو بنوں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ قابض فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔


