کوئٹہ(ہمگام نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے ماں، بیٹی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سید آباد میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں ایک گروہ کے اہلکاروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے سے محمودہ پروین اور ان کی بیٹی زکیہ زخمی ہوگئے۔ جن کو ایدھی ایمبولیس سے کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
زرائع کے مطابق محمودہ اور زکیہ کوئٹہ کے علاقے سید آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔


