کوئٹہ اور مستونگ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بچہ سمیت 2افراد جاں بحق
ہمگام نیوز)کوئٹہ اور مستونگ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بچہ سمیت 2افراد جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مل خرما کے مقام پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے علی اکبر نامی شخص جاںبحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے ۔کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر 8سالہ بچہ سعید اللہ ولد ثناءاللہ سکنہ سرکی روڈبجلی کا کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگیاہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے ۔


