پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںایران اورانڈیا کے بعد افغانستان نے بھی پاکستانی سفیر کو دفترخارجہ طلب...

ایران اورانڈیا کے بعد افغانستان نے بھی پاکستانی سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا

کابل(ہمگام نیوزڈیسک) افغان وزارت خارجہ نے افغانستان امن عمل،اور انڈیا حملہ سے متعلق ریمارکس پر پاکستانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا جنہوں کہا تھا کہ اگر پلوامہ حملے کے بعد انڈیا نے کسی بھی قسم کی جارحیت دکھائی تو اس سے افغان امن عمل متاثر ہو سکتا ہے۔
افغانستان میں پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ان کا بیان افغانستان میں امن کی پاکستان کے وعدوں کے خلاف لگا۔پاکستانی سفیر نے منگل کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان پر کسی بھی قسم کا حملہ خطے کے استحکام کو متاثر کرے گا اور اس کے افغان امن عمل کے تسلسل پر اثرات مرتب ہوں گے۔
اس بیان پر افغانستان کے سابق نائب وزیر دفاع نے کہا تھا کہ نصر اللہ کے بیان سے مقامی حکومتی عہدیداران ناراض ہوں گے کیونکہ اس سے یہ خطرات پیدا ہوں گے کہ افغانستان میں جاری جنگ خطے کی حریف طاقتوں کی پراکسی ہے۔افغانستان کے نائب وزیر خارجہ ادریس زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی سفیر زاہد نصر اللہ کو طلب کیا گیا اور انہیں اس بارے تاکیدی سفارتی مراسلہ تھما دیا گیا۔جس میں پاکستانی سفیر کو خبردار کیا گیا کہ وہ آئندہ غیر متعلقہ بیانات دینے سے گریز کرے۔یاد رہے پاکستانی سفیر کے اس دھمکی آمیز بیان متعلق افغان خفیہ انٹیلی جینس (NDS)کے سابق سربراہ اور موجودہ ایکٹنگ وزیر داخلہ امرالللہ صالح نے مزمت کرتے ہوئے خبردار کیا تھا،کہ پاکستان کو افغان عمل سےمتعلق بلیک میلنگ کے رویہ سے باز رہنا چائیے۔واضع رہے انڈیا،ایران کے بعد افغانستان نے بھی پاکستانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنے احتجاجی مراسلہ ان کو حوالے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز