پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںگوادر:بارشوں کے سبب طویل خشک سالی کےخاتمےکی امید

گوادر:بارشوں کے سبب طویل خشک سالی کےخاتمےکی امید

گوادر(ہمگام نیوز) گوادر میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں جاری علاقے میں جاری طویل خشک سالی کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے.

اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد ضلع گوادر کے زیادہ تر چھوٹے اور بڑے آبی ذخائر پانی سے بھر چکے ہیں جن میں آنکاڈہ ڈیم، شادی کور ڈیم، سوڈ ڈیم اور بیلار ڈیم شامل ہیں.
مقامی ذرائع کے مطابق آنکاڈہ اور شادی کور ڈیم میں پانی کے بڑے بڑے ریلے داخل ہونے کے بعد یہ دونوں ڈیم پانی سے بھر چکے ہیں جن کے اسپل وے سے پانی کا اخراج بھی جاری ہے.
نئی تعمیر شدہ سوڈ ڈیم میں بھی پانی کا بڑا ذخیرہ جمع ہوچکا ہے اور اس میں مزید پانی کی آمد بھی جاری ہے.
کلانچ میں واقع بیلار ڈیم بھی پانی سے بھر چکی ہے جبکہ ضلع گوادر کے بیشتر مقامات پر ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد کھیتوں کے بند اور پانی کے جوہڑ ان بارشوں سے بھر چکے ہیں. بعض مقامات پر بند ٹوٹنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں.
گوادر کی تاریخی تفریح گاہ ‘کوہ باتیل’ کے بند بھی پانی سے
بھر چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں نے ضلع گوادر کے تمام علاقوں کو سیرآب کیا ہے جس کے بعد ضلع بھر میں گزشتہ دو سالوں کی طویل خشک سالی کے خاتمے کی امید کی جارہی ہیں. بالخصوص گوادرکے نواحی علاقوں سمیت ضلع کے طول و عرض میں جاری پانی کا طویل بحران جو گزشتہ 2 سال سے جاری تھا کے خاتمے کا امکان ہیں .

یہ بھی پڑھیں

فیچرز