کوہلو(ہمگام نیوز) نمائندہ ہمگام کے مطابق آج عصر کے وقت کوہلو کے علاقے چھپی کچ میں بلوچ مزاحمتکاروں نے پاکستانی فورسز پر خود کار ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں یاد رہے کہ ان علاقوں میں رواں مہینے سے فورسز کی سرچ آپریشن جاری ہے دوران آپریشن فورسز نے کئی گھروں کو لوٹنے کے بعد جلائے تھے اور کئی غیر مسلح بلوچوں کو جبری اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گیے تھے۔ آج بھی فورسز مزکورہ علاقے میں اپنے چیک پوسٹ کی طرف جاررہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے مسلح بلوچ مزاحمتکاروں نے ان پر جان لیوا حملہ کیا جس سے فورسز کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


