پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریں27 مارچ 1948 جبری قبضہ کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج اور...

27 مارچ 1948 جبری قبضہ کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج اور مظاہرہ ہونگے: فری بلوچستان موومنٹ

لندن(ہمگام نیوز) 27 مارچ 1948 جبری قبضہ کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج اور مظاہرہ ہونگے: فری بلوچستان موومنٹ ۔

لندن۔ فری بلوچستان موومنٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 27 مارچ 1948 کو بلوچ وطن پر پاکستانی قبضہ دن کے مناسبت سے سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 27 مارچ 2019 کو یورپ لندن امریکہ اور کینڈا میں پاکستانی قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ، اور آگاہئ مہم ہونگے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مہذب دنیا بلوچستان کی غیر مشروط آزادی کی حمایت کرتے ہوئے بلوچستان کی 1839 سے قبل والی پوزیشن تسلیم کریں آج خطہ میں بلوچستان جیسااہم جغرفیائی ملک مذہبی دہشت گرد پاکستان کے زیر قبضہ ہے اور پاکستان نے خطہ سمیت ہمسایہ ممالک افغانستان اور ہندوستان کی امن کو تباہ کیا ہے اور آئے روز وہاں اپنا جہادی تنظیموں کے ذریعے حملہ کرواتا ہے اب دنیا اور ان ہمسایہ ممالک کو سمجھنا ہوگا پاکستان کو اگر لگام نہیں دیا گیا تو وہ مذید تباہی مچائے گا۔

27 مارچ 1948کو بلوچ سرزمین کو زبردستی اور طاقت کے زور پر پاکستان نے قبضہ کیا حالانکہ بلوچ پارلیمانی اور سیاسی جبکہ تمام بلوچ مکاتب فکر علماء دانشور سیاسی اور قبائلی رہنماء جو آزاد بلوچستان کے نمائندہ حکومت کا حصہ تھے انہوں نے جبری الحاق کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اسے غیر فطری قرار دے دیالیکن پاکستانی ریاست بلوچ قومی نمائندوں اور مجموعی طور پر بلوچ مرضی و منشاء کے برعکس نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی بلکہ ایک ہمسائیہ ملک کی حیثیت سے تمام تر جغرافیائی و سرحدی قوانین کو پاؤں تلے روندھتے ہوئے بلوچ وطن کو زبردستی اپنے ساتھ شامل کیااور آج ہم جس کرب اور صورتحال سے دوچار ہے یہ 27 مارچ 1948 کے لگائے گئے زخم ہے-

بلوچ قوم نے پاکستانی قبضہ کو مسترد کرتے ہوئے روز اول سےجدوجہد آزادی کی سفر کو جاری رکھا اور جدوجہد کایہ سفر آج بھی سنگینوں اور آزمائشوں کے سائے تلے جاری فیصلہ کن عہد میں پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز