منگچر گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ دو بچے شدید زخمی
منگچر(ہمگام نیوز) منگچر گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ، جس سے دو بچے شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق کلی گزک میں واقع شیر احمد نیچاری مدنی میڈیکل والے کے گھر میں گیس لیکیج ہونے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے باعث گھر میں موجود ایک بچی اور ایک بچہ جھلس گئے جنہیں کوئٹہ بی ایم سی منتقل کر دیا گیا تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے


