چمن(ہمگام نیوز) چمن کے ڈی سی آفس کے سامنے موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ، جس سے حضرت علی نامی شخص جانبحق تفصیلات کے مطابق چمن ڈی سی آفس کے سامنے موٹر سائیکل کا ایکسینڈٹ ہوا جسے زخمی حالت میں چمن کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا. لیکن راستے میں ہی وہ کچلاک کے مقام پر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگئے .


