ممبئی(ہمگام نیوزڈیسک) کشمیر میں خودکش حملے کے بعد سے ہندوستانیوں کا غصہ ہر سطح پر بڑھتا ہی جارہا ہے، پلوامہ حملے کے بعد انڈیا میں پاکستانی اداکاروں کے داخلے پر پابندی اور بالی ووڈ سے اٹھنے والی پاکستان مخالف آوازوں میں انڈین اداکارہ ودیا بالن بھی میدان میں کھل کر آگئیں۔
انڈین اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سمجھا تھا کہ آرٹ سے زیادہ انسانوں کو ایک دوسرے سے کوئی چیز ایک ساتھ نہیں جوڑ سکتی۔ موسیقی، شاعری، رقص، تھیٹر اور سنیما انسانوں کو قریب لانے کے ذرائع ہیں، لیکن اس دفعہ لگتا ہے ہمیں کچھ تبدیل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی وقت سخت اقدامات بھی کرنا پڑتے ہیں، لگتا ہے سخت موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔


