اسلام آباد(ہمگام نیوزڈیسک) پاکستانی اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں میں 2 ارب 37کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔مرکزی اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون 2018 میں پاکستان کے ذمے بیرونی قرضے 95 ارب 34 کروڑ ڈالر تھے۔
ذرائع کے مطابق قرضوں کےحجم میں سعودی عرب سے ملنے والے دو ارب ڈالر بھی شامل ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے ملنے والی مزید ایک ایک ارب ڈالر اس قرض میں شامل نہیں۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے غیرملکی قرضے تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔


