کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن ٹائیگر کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے کنواں نمبر ۲۱، ۱۷ اور ۱۹ سے زین کوہ گیس پلانٹ کو جانی والی ۱۶ انچ قطر کی جنکشن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔
دھماکے کے نتیجے میں زین کوہ گیس پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔
بلوچ لبریشن ٹائیگرز اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے ۔


