نیو دہلی(ہمگام نیوز ڈیسک) میڈیا اطلاعات کے مطابق انڈیا کے فضائیہ نے ایل او سی کے دوسرے پار پاکستانی مقبوضہ کشمیر مظفر آباد،بالاکوٹ میں پاکستانی حمایت یافتہ ‘جیش محمد’ کے دہشتگردکیمپس پر 1000 کلو وزنی بم گراکر اسے مکمل تباہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے سرحد کے دوسری پار چھپے بیٹھے ‘جیش ‘ کے پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات بڑی فوجی کارروائی کی ہے ۔ مزہبی دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات ہندوستانی فضائیہ سے وابستہ ذرائع کے مطابق انڈین جہازوں نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف دہشت گرد کیمپوں پر 1000کلو گرام وزنی بم برسائے ۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس فضائی حملہ میں 200 سے 300 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ 26 فروری کی رات تقریبا 3:30 بجے میراج 2000 لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے بڑی ٹھکانوں پر حملہ کیا اور اس کو پوری طرح سے تباہ کردیا۔واضع رہے گزشتہ رات کے حملے بارے پاکستانی فوج کے ترجمان ISPR اور میڈیا نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا انڈین فوج نے LOC کراس کرکے مظفر آباد سیکٹر ،بالاکوٹ میں گھس کر جیٹ طیاروں نے بمباری کرکے واپس گئے ۔واضع رہے یہ علاقہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں واقع ہے۔خیال رہے پاکستانی فوج کی طرف سے ISPR کے ٹویٹر بیان کے علاوہ کسی بھی قسم کے جوابی کاروائی کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔


