کیچ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے دشت سے 6 افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کرلیا. تفصیلات کے مطابق آج صبح قابض پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے دشت فرنٹ، اور شولی میں جارحیت کرتے ہوئے 6 افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کرلیا. قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد کا شناخت فقیر محمد ولد خدا داد، طارق ولد شفیق محمد، رفیق ولد لال بخش، رحیم بخش ولد لال بخش، امیتان ولد رحیم بخش اور سلیم ولد عبدالرحیم کے نام سے بتائے جاتے ہیں.