کراچی (ہمگام نیوزڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے مفتی تقی عثمانی پر حملے میں زخمی ہونے والے مولانا عامر شہاب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ گئے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر حملہ کیا تھا جس میں مولانا عامر شدید زخمی ہوگئے تھے، عامر شہاب جناح اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے عامر شہاب کے دوران علاج دم توڑ جانے کی تصدیق کی، عامر شہاب کی دم توڑنے کے بعد حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئے ،یاد رہے حملے میں پولیس گارڈ فاروق اور نجی سیکیورٹی گارڈ صنوبر بھی جاں بحق ہوئے تھے۔کراچی میں معدود عرصے کے امن بعداب حالات نے دوبارہ شدت اختیار کرنا شروع کیا ہیں۔


