جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںخضدار: وڈھ میں سیکورٹی فورسزکاسرچ آپریشن,3 تشدد زدہ لاشیں برآمد

خضدار: وڈھ میں سیکورٹی فورسزکاسرچ آپریشن,3 تشدد زدہ لاشیں برآمد

خضدار (ہمگام نیوز)

خضدار کے علاقے تحصیل وڈھ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور مارے گئے۔ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی قلات اسکاوٹس کی جانب سے وڈھ کے علاقے لوپ میں سرچ آپریشن کیاگیا جہاں سکیورٹی فورسز کو مسلح افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرناپڑا۔علاقے کو گھیرے میں لینے کیلئے لیویز کی مزید نفری طلب کی گئی۔

جبکہ خضدارہی سے اتوار کی رات تین تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔مقامی پولیس افسر محمد جان نےبتایا کہ مقامی افراد نے ڈسٹرکٹ خضدار کی تحصیل وڈھ میں لاشوں کی نشاندہی کی اور انتظامیہ کو ان کے بارے میں اطلاع دی۔جس کے بعد پولیس نے تینوں لاشوں کو سول ہسپتال خضدار منتقل کیا ، جہاں ایک لاش کی شناخت عزیز مینگل کے نام سے کی جاچکی ہے، جبکہ دو لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔محمد جان کے مطابق تینوں افراد کو انتہائی قریب سے گولی ماری گئی اور انہیں وڈھ کے صحرائی علاقے میں پھینک دیا گیا۔مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔فی الوقت کسی گروپ کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

جبکہ امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال نے مقامی افراد کو بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ہجرت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز