یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںرمضان میں بھی لوگوں کوہراساں کرنے کاعمل جاری ہے : پی ایس...

رمضان میں بھی لوگوں کوہراساں کرنے کاعمل جاری ہے : پی ایس ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز)پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہاگیاہے کہ رمضان المبارک میں بھی لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے ناجائز طریقوں سے جرمانے کرکے رقم بٹوری جاری ہے خصوصاً مسلم باغ میں جب سے ایک انتظامیہ افسر آیا ہے علاقے میں جرائم روز کامعمول بن چکے ہیں جبکہ بازار میں شریف لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری ہے جس سے علاقے میں بے چینی پھیل رہی جو افسوسناک ہے انتظامیہ کا کام لوگوں کی خدمت کرنا ہے مسائل پیدا کرنا نہیں بیان میںمطالبہ کیاگیا کہ موصوف کا تبادلہ کرکے کسی ایماندار اورفرض شناس افسر کو ان کی جگہ تعینات کیاجائے جانبدارانہ عمل سے قبائلی مسائل میں اضافہ ہوسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز