کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان بار کونسل اور وکلاء نمائندوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کام کرنے والے مختلف ٹریبونلز اور اور دوسرے اداروں میں اپنی فیملی کے ممبران کو تعینات کرنے کی عمل کے شدید مزاحمت کرینگے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد عدلیہ کیلئے وکلاء اور عوام نے بےشمار قربانیاں دی ہیں اور جوڈیشری میں اقرباء پروری میرٹ کی پامالی اور اپنے رشتے داروں فیملی ممبران کو غیر قانونی غیر آئینی طریقے سے نوازنے کا سلسلہ جاری ہے، جو کہ نام نہاد پبلک انٹرسٹ کے نام پر اداروں میں مداخلت کرکے سیکریٹریز کو پریشر کیا جارہا ہے اور غیر آئینی مطالبات منوائے جاتے ہیں بیان میں کہا کہ موجودہ جوڈیشل سسٹم میں کرپشن اقرباء پروری لوٹ کھسوٹ میرٹ کی پامالی عدلیہ کے ساکھ کیلئے نقصان دہ عمل ہے بیان میں کہا کہ اس غیر آئینی غیر قانونی عمل کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے اور عید کے بعد تمام بار باڈیز کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا بیان میں کہا کہ اپنے فیملی ممبران کو ٹریبونلز اور پبلک سروس کمیشن میں تعینات کرکے کچھ لے اور دو کے فارمولا جوڈیشری کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مترادف عمل ہے۔


