ویلنگٹن( ہمگام ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے جزائر کرماڈیک میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلے کے بعد دیا جانے والا سونامی الارم کچھ دیر بعد ختم کر دیا گیا ہے۔
وزارت شہری دفاع کے مطابق ، یہ زلزلہ نیوزی لینڈ سے 800 کلومیٹر دور ویران و غیر آباد جزائر کرما ڈیک میں آیا ۔ یاد رہے کہ سن 2011 میں کرائسٹ چرچ میں آنے والے 6 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 185 افراد ہلاک اور 1500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔