یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںخاران: فٹبالر فیاض جمالی نوشکی انٹیلیجنس ہیڈ کواٹر سے بازیاب

خاران: فٹبالر فیاض جمالی نوشکی انٹیلیجنس ہیڈ کواٹر سے بازیاب

 

خاران ( ہمگام نیوز ) خاران کے رہائشی فٹبالر فیاض جمالی جسے 31 مئی کو رات ریاستی فورسز اور MI کے اہلکاروں نے رات کو اس کے گھر سے آغواء کر کے لاپتہ کیا تھا اس کو آج نوشکی کے انٹیلیجنس ہیڈ کواٹر سے بازیاب کیا گیا ہے۔

اسی رات کو فیاض جمالی کے ہمراہ ایک نوجوان شبیر احمد جو بازار میں لکٹری کا کاروبار کیا کرتا تھا، کو بھی آغوا کیا گیا تھا، ایک اور فٹبالر نور حسین شاہ جیلانی کو بھی فورسز نے آغوا کیا تھا جب کے یہ دونوں تاحال لاپتہ ہیں۔ یاد رہے جب سے خاران شہر میں DPO کے پرانے آفس میں MI کا دفتر کھولا گیا ہے تب سے خاران میں نوجوانوں کو آغوا کرنے میں کافی حد تک تیزی لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز