چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپاکستان نے اگر جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی کی تو فیصلہ...

پاکستان نے اگر جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی کی تو فیصلہ کن کاروائی کرنے کیلئے تیار ہے:جنرل بپن راوت

نیو دہلی(ہمگام نیوزڈیسک) ہمگام نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل بپن راوت نے نئی دہلی میں ایک انٹرویو کے دوران چین اور پاکستان دونوں ممالک کو خبردار کیا ہم پاکستان اور چین دونوں کے ساتھ بیک وقت جنگ کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بھارت کی دفاعی صلاحیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئیے۔پاکستان باز نہ آیا تو اس کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کشمیر کی صورت حال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن بحالی فوج کی پہلی ترجیح رہی اور رہے گی،مجاہدین کے خلاف جو حکمت اختیار کر لی گئی ہے وہ حالات کے عین مطابق ہے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی بند نہ ہوئی تو ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے۔ بھارتی آرمی چیف نے اپنے فوجیوں کو کہا کہ اپنی فوج کو مضبوط بنائیں۔ پاکستان کو بھر پور جواب دیں۔ جنرل بپن روات کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ہم پاکستان کی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز