کوئٹہ(ہمگام نیوز)تربت کے علاقے پیدراک سے لیویز نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو تربت کے علاقے سے لیویز نے 2نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے رکھ دیں۔
کوئٹہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حجام کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ کرکے پنجاب کے علاقے سیالکوٹ کے رہائشی نذیراحمد کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔