کیچ ( ہمگام نیوز ) تمپ کے علاقے میں زبیدہ جلال روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز تمپ کے علاقے میرآباد کارہائشی بچہ ادیب ولد عادل ہفتے کو زبیدہ جلال روڈ پر سڑک کراس کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔


