خضدار (ہمگام نیوز) جبری طور پر اغوا منیر میروانی کے لواحقین نے اپنے پیارے کی بازیابی کیلئے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے.
تفصیلات کے مطابق منیر میروانی کے لواحقین نے ملکی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے پیارے کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.
واضح رہے، منیر میروانی 17 جون 2010 کو خضدار سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہوا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں.


