نوشکی (ہمگام نیوز) 25 آگست 2011 کو نوشکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں طویل عرصے سے جبری طور اغوا کیے گیے عبدالمالک سرپرہ بلوچ ولد عبدالخالق کے فیملی زرائع نے انسانی حقوق کے تمام اداروں اور پاکستان کے متعلقہ اداروں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالمالک سرپرہ کو بحفاظت بازیاب کیا جائے۔اگر ان پر کسی بھی قسم کے الزامات ہے تو ریاست انھیں اپنے ہی عدالتوں میں پیش کرے۔ تاکہ ان کے تمام رشتہ دار اس اجتماعی ازیت ناک تکلیف سے نجات حاصل کرسکے۔


