کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سہ پہر 3 بجے ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں سرکٹ ہاوس پر بم حملہ کیا۔
مزکورہ ٹھکانا کئی عرصے سے ریاستی خفیہ اداروں کے زیرِ استعمال رہا ہے۔ جہاں سے بلوچ نوجوانوں کی مخبری کی جاتی ہے۔ نیز حملہ اس وقت ہوا جب بلوچ دشمنی کے اس اڈے میں فورسز کے آلہ کار آج کے ہونے والے پاکستانی تقریبات کی تیاروں میں مصروف تھے۔
ترجمان نے جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خاران کے عوام کو ایک بار پھر سے خبردار کرتے ہیں کہ قبضہ گیر فوج اور ان کی تمام تقریبات ہمارے نشانے پر ہیں جن پر اسی طرح مزید شدت کے ساتھ حملہ کیا جائیگا۔ آزاد بلوچستان کے قیام تک جنگ جاری رہے گی۔


