پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور سے دو بلوچ فرزند پاکستانی ٹارچر سیل سے بازیاب ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2018 کو بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا دو بلوچ طالب علم بحفاظت بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.
پاکستانی قید سے بازیاب ہونے والے بلوچ طالب علموں کی شناخت شبیر ولد عید محمد اور حنیف ولد محمد حسن کے ناموں سے ہو گئی ہے جو گریشہ کے رہائشی ہیں.
جبری بلوچوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے قائم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے دونوں طالب علموں کی بحفاظت بازیابی کی تصدیق کر دی ہے.


