کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تین سال قبل کراچی سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا ہونے والے سعید بلوچ ولد سالمی کے لواحقین نے اپیل کیا ہے کہ انکے بیٹے کو بازیاب کرنے میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں.
لواحقین کے مطابق سعید بلوچ اٹلی میں تھے کچھ وقت اٹلی میں گزارنے کے بعد وہ ایران چلے گئے جہاں دو سال رہائش کیا اور بعد میں کراچی کا رخ کیا جہاں انہیں پاکستانی خفیہ اداروں نے 15 اپریل 2017 کو صدرمیں زرغون ہوٹل سے جبری طور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.
لواحقین نے مزید کہا کہ تین سال گزرنے کے باوجود سعید بلوچ کو بازیاب نہیں کیا جا رہا ہے گزشتہ تین سالوں سے ان کے لواحقین کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج ہیں مگر ان کا سننے والا کوئی بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے پوری خاندان اجتماعی زہنی اذیت کا شکار ہیں.
لواحقین نے آخر میں کہا کہ ہمارا بیٹا بے قصور ہے جسے گزشتہ تین سالوں سے پاکستانی ٹارچل سیلوں میں رکھا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے ادارے سعید بلوچ کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.


