چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںامریکہ میں ایف بی ایم کابلوچستان پرقبضے وبلوچ نسل کشی اور سیاسی...

امریکہ میں ایف بی ایم کابلوچستان پرقبضے وبلوچ نسل کشی اور سیاسی کارکنوں کی پھانسیوں کےخلاف ایرانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

واشنگٹن (ہمگام نیوز) گزشتہ روز17 ستمبر 2019 کو فری بلوچستان موومنٹ امریکی چیپٹر کے ممبروں اور مقامی عہدیداروں نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ کے دفتر کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا ۔
تفصیلات کے مطابق بروز منگل 17 ستمبر کو فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی اور سیاسی کارکنوں کی پھانسیوں اور قبضہ کے خلاف فری بلوچستان موومنٹ کا امریکہ کے دارالخلافہ واشنگٹن میں ایف بی ایم کے مرکزی و زونل عہدیداران اور کارکنان نے ایرانی سفارتخانے کے سامنے بلوچستان پر قبضے اور بلوچ قوم پر ڈھائے گئے ناروا غیرانسانی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے آزاد بلوچستان کے حق اور ایرانی مظالم و قبضے کے خلاف بھر پور نعرے بازی  کی اور بلوچ آزادی پسند نوجوانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز و پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے۔ بلوچ قوم پر ڈھائے گئے ایرانی مظالم و قبضے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے عالمی طاقتوں سے بلوچ قوم کی اخلاقی،سیاسی و سفارتی مدد کرنے کی پرزور اپیل کی۔ یہ احتجاج مقامی وقت کے مطابق 4 سے 6 بجے تک جاری رہا، جس میں پہلے گھنٹے میں منفرد انداز میں منہ پر ٹیپ لگا کر خاموشی سے بینر اٹھا کر مظاہرہ کیا گیا ، اور آخری گھنٹہ میں ایرانی مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازے کی۔ احتجاج کے دوران مختلف اوقات میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے اس بابت فوٹو گرافی کے ساتھ ,ساتھ جانکاری حاصل کی اور چلے گئے۔ جس کے بعد بالآخر مظاہرین کا یہ پر امن احتجاجی پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز