مستونگ ( ہمگام نیوز ) مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق شیر آب کے علاقے خوشنخیر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز فورس کا اہلکار سمیع اللہ کو قتل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اہلکار کے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔


