چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںمدت پوری ہونے پر بی ڈی ایف کی کابینہ تحلیل،  نئئ...

مدت پوری ہونے پر بی ڈی ایف کی کابینہ تحلیل،  نئئ آرگنائزنگ باڈی کا قیام

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی مدت پورا ہونے کے بعد تنظیمی دوستوں کے صلاح و مشورے کے بعد نئی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گی جو تنظیم کے کاموں کو جاری رکھے گی اور آئندہ کے کابینہ کے چناؤ کے لئے الیکشن کمیشن بنائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی ارگنازنزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر دلدار بلوچ آرگنائزر اور ڈاکٹر قادر عمرانی ڈپٹی آرگنائزر اور پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جن میں ڈاکٹر طارق مری، ڈاکٹر اعجاز نوتانی، ڈاکٹر اقبال بلوچ، ڈاکٹر سنگین بلوچ اور ڈاکٹر حفیظ الطاف بلوچ شامل ہیں۔

پرانی کابینہ کے رہنماوں نے آرگنائزنگ باڈی کو ذمہ داری سونپے کے بعد اس امید کا اظہار کیا کہ نئے آنے والے دوست حقیقی معنوں میں ڈاکٹرز کمیونٹی کی آواز بنے گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز