سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکراچی:پولیس کی فائرنگ سے خضدار سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں...

کراچی:پولیس کی فائرنگ سے خضدار سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق،ایک زخمی

کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا.

ایس ایس پی سنٹرل عارف اسلم راؤ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناظم آباد تھانہ کے حدود میں چار پولیس اہلکار اور تین مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں دو مسلح افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا اور ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے.

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ زخمی شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے.

واضع رہے مزکورہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا میں وائرل ہو گئی ہے جہاں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار زمین پر پڑے دو افراد کو گولیاں مار کر قتل کر رہے ہیں.

یاد رہے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں جھلی پولیس مقابلوں میں بلوچوں اور پشتونوں کو قتل کیا گیا ہے حال ہی میں ایک جھلی مقابلے میں ایک ذہنی مریض کو تین دیگر افراد سمیت دہشت گرد ظاہر کر کے قتل کیا گیا تھا اور پشتون نوجوان نقیب اللہ مسعود جو ایک کاروباری بندہ تھا کو جھلی پولیس مقابلے میں قتل کر کے دہشت گردوں سے جوڑا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز