دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںپنجگور: پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ

پنجگور: پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ

پنجگور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے. 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نو بجے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سرادک کسٹم کے قریب ڈیتھ اسکواڈ نے بھتہ لینے کیلئے سی پیک روٹ کی ناکہ بندی کی. 

علاقائی ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملہ کر دیا، تو موقع واردات میں موجود کسٹم کے سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کے راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی جس کے بعد مسلح افراد کسٹم اہلکاروں کے اسلحے چھین کر اپنے ساتھ لے گئے.

تاہم آخری اطلاعات تک کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی تنظیم نے قبول نہیں کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز