دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںریاست کی دھمکیوں سے اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہونگی۔ حوران...

ریاست کی دھمکیوں سے اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہونگی۔ حوران بلوچ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ آذادی پسند کارکن حوران بلوچ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہیے کہ 27 مارچ بلوچ قوم و وطن کیلیے سیاہ دن کی حثیت رکھتی ہے 27 مارچ کو پاکستانی آرمی نے بلوچ سرزمین پہ بعزور طاقت جبری قبضہ کر کے بلوچ قوم سے آزاد رہنے کا حق چھین کر بلوچوں کی آزادی صلیب کرلیا اس دن سے لے کر اج تک بلوچ اپنے وطن کیلیے جہد و جد کررہے آزادی کے راہ میں ہزاروں کی تعداد میں بلوچ شہید کیے گئے ہزاروں بلوچ دشمن ریاست پاکستان کے ایجنسیوں اور فورسسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوکر ٹارچر سیلوں میں اذیت سہ رہے ہیں بلوجستان کے کونے کونے میں بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں بلوچ آبادیوں پہ فضائی حملہ گھروں پر بمباری کرکے سینکڑوں بلوچوں کو شہید کیا جا چکا ہے بلوچ نسل کشی کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے آئے دن بلوچ آبادیوں پہ سرچ آپریشن کے نام پ چادر اور چار دیواری کی پامالی ہورہی ہے 11 اگست ہو یا 14 اگست پاکستانی نام نہاد 23 مارچ یا 27 مارچ یوم سیاہ اس دوران بلوچ آبادیوں پہ پاکستانی یلغار بہت تیز کیا جاتا ہیں رات کو سریاب کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے بلوچ چادر و چاردیوری کو پامال کر کے بلوچ فرزندوں کو حراست میں لیکر جانے سے اپنا یوم دفاع ماننا اس بآت کا ثبوت ہیے پاکستانی ریاست بلوچ قومی جہد سے اس قدر خوفزدہ اور بوکھکلاہٹ کا شکار ہے کہ اپنا دفاع بلوچوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کرنے سے مناتا کرتا ہے گزشتہ کئی مہینوں سے میرے گھر پہ نظر رکھنے کہ ساتھ ساتھ ہر جگہ میرے تعاقب میں اپنے کسی کراے کے آدمی کو لگا کے حراساں کرنے ڈرانےسے میں کمزور نہیں ھو سکتی گھر میں دھمکی آمیز لیٹر پھینکنا ہو یا آدھی رات کو گاڈی میں آکر گیٹ کو بوٹوں سے مارنا گھر پہ چھاپہ مار کے تھوڑ پھوڑ کر کے بد تمیزی کر کے تم لوگوں نے دیکھ لیا ان حربوں کو ہم اچھی طرح سمجھتے ہیں اور تم بھی اچھے سے سمجھ جاو آزادی کی یہ راہ منزل ہیے ہمارا مقصد آزاد وطن ہے ہماری بلوچ قوم مزید غلامی سے موت کو ترجیح دے گی بلوچ قوم کے لوگوں کے دلوں دن بدن زہر کے طرح دشمن ریاست کے خلاف نفرت پھیل رہا ہے مجھ سمیت اور بہت سے بلوچ بہن بھاہی بلوچ قومی تحریک کا حصہ ہیں بلوچ آزاد بلوچستان کیلیے جہد و جد کر رہے ہیں تو تم کس کس کو حراساں کرو گے دشمن ریاست جتںنے بھی حربے استعمال کرے ہمیں اپنے مقصد سے کھبی دور نہیں کر سکو گے اور ہر بلوچ آخری سانس تک آزاد بلوچستان کے تحریک میں جہد وجد کرتے رہینگے 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز