لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کولالمپور کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلا مسئلہ جو کولالمپور سُمِٹ کو حل کرنا چاہئیے وہ مسلمان ملکوں کی جانب سے دوسرے مسلم اقوام کے خلاف پیدا کئے جانے والے مسائل ہیں۔ پنجابی اور فارسی نے بلوچستان پر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ کرد سرزمین چار مسلم ممالک کے زیر قبضہ ہے۔
حیربیار مری نے مزید کہا کہ او آئی سی (اسلامی تعاون تنظیم) نے کردستان اور بلوچستان کے قبضے کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوالالمپور سُمِٹ اس طرح کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے تو وہ بھی او آئی سی کی طرح بے کار اور بے سود ہے۔
The first issue the Kuala Lumpur summit should resolve is the problems that Muslim nations are making for other Muslim nations. The Punjabis and Persians have occupied #Balochistan, and the Kurdish land has been occupied by four Muslim countries.
1/2 #KLSummit2019— Hyrbyair Marri (@hyrbyair_marri) December 20, 2019