یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںجبری طور پر اغواء کیے جانیوالے بلوچ لیویز اہلکار عبدالغنی کو بازیاب...

جبری طور پر اغواء کیے جانیوالے بلوچ لیویز اہلکار عبدالغنی کو بازیاب کیا جائے: لواحقین کی اپیل

 

کوئٹہ: (ہمگام نیوز) 13 مارچ 2019 کو بلوچستان کے علاقے نوشکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء کیے جانے والے لیویز اہلکار عبدالغنی کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کی اپیل کردی۔

یاد رہے عبدالغنی خود بلوچستان لیویز فورس کے ایک اہلکار ہیں جنہیں پاکستان فورسز نے جبری طور پر اغواء کرکے ٹارچر سیلوں میں منتقل کیا ہے
عبدالغنی کے لواحقین نے حکومت اور ملکی اداروں کے ذمہداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عبدالغنی کو فوری طور پر ریاستی ٹارچر سیلوں سے بازیاب کیا جائے۔

واضع رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں، جس میں واضع طور پر بیان کیا گیا ہے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز