یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںمستونگ اسپلنجی میں قابض پاکستانی فوج پر بم حملہ، دھماکے میں ہلاکتوں...

مستونگ اسپلنجی میں قابض پاکستانی فوج پر بم حملہ، دھماکے میں ہلاکتوں کی اطلاع

مستونگ(ہمگام نیوز) اسپلنجی کے قریب قابض پاکستانی فوج پر 2 دھماکے کئی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز قابض پاکستانی فوج کی گاڑیاں معمول کی گشت پر تھیں کہ اسپلنجی اور گوزشیشار کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کے اہلکاروں کی گاڑیوں پر یکے بعد دیگر دو ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کیے جس سے فوج کے کئی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم یہ تعداد کتنی ہے اس کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول نہ ہوسکیں۔

دھماکے کے بعد فوج نے علاقے کی طرف قریب دو گھنٹے تک لگاتار فائرنگ کی جس سے پورے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکوں کے بعد کوئٹہ سے فورسز کی بھاری نفری مذکورہ علاقوں میں پہنچ کر گوزشیشار اور جوہان کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز