سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںکیچ: بالگتر سے قابض فوج نے 4 بلوچ نوجوانوں کو جبری طور...

کیچ: بالگتر سے قابض فوج نے 4 بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں قابض فوج اور اس کے خفیہ اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر چار نوجوانوں کو جبری اغواء کے بعد اپنی اذیت گاہوں میں منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح قابض پاکستانی فوج اور اسکے خفیہ اداروں نے بالگتر کے علاقے سری گڈگی سے زمان جان ولد سپاخان، ماجد ولد سپاخان، ابو الحسن ولد رحمت اور احساب ولد خلیل کو جبری اغواء کا نشانہ بنانے کے بعد اپنی اذیت گاہوں میں منتقل کردیا۔ جبری اغواء کے شکار نوجوانوں میں زمان جان اور ماجد ولد سپاخان بھائی بتائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز