پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںبارکھان: بلوچ سرمچاروں کا پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ، ہلاکتوں...

بارکھان: بلوچ سرمچاروں کا پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ، ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات

بارکھان: بلوچ سرمچاروں کا پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ، ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات

بارکھان ( ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے باریلی میں آج بروز ہفتہ عصر اور مغرب کے درمیانی اوقات میں بلوچ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے چھاونی کے نزدیک قائم چیک پوسٹ پر آر پی جی راکٹ، ایل ایم جی مشین گن اور دیگر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک جبکہ 6 اہلکاروں کی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

بلوچ مزاحمتکاروں کے آج کے اس شدید اور کامیاب حملے کے کچھ دیر بعد پاکستانی فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بلوچ سرمچاروں پر مارٹر کے کئی گولے فائر کیئے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس واقعہ کی زمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ،تاہم ماضی میں مقبوضہ بلوچستان کے طول و عرض میں قابض پاکستانی فوج پر اس نوعیت کے ہونے والے حملے بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز