پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںضلع بارکھان کے علاقے باریلی میں قابض آرمی کی چیک پوسٹ پر...

ضلع بارکھان کے علاقے باریلی میں قابض آرمی کی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل بلاگ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے باریلی میں مغرب کے وقت ہمارے جانبازوں نے قابض پاکستانی فوج کی چھاونی کے قریب قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

آزاد بلوچ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ حملے میں آر پی جی راکٹ کے گولے اور خود کار ہتھیار استعمال کئے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن کے اہلکاروں پر خود کار ہتھیاروں سے شدید حملہ کرکے انھیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

آزاد بلوچ نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اس حملے کے فوراً بعد پاکستانی فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ہمارے سرمچاروں پر مارٹر کے گولے فائر کئے، لیکن بلوچ مزاحمتکار دشمن پر گھات لگا کر حملہ کرنے کے بعد باحفاظت اپنے ٹھکانوں پر پہنچ گئے ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے بارکھان، باریلی میں پاکستانی فوج پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلوچ قوم کے تعاون سے بلوچ وطن پر قابض پاکستانی ریاست سے قومی آزادی تک ہماری مسلح جدوجہد جاری رہیگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز