چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںتہران: لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا کمانڈر بیٹی سمیت قتل

تہران: لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا کمانڈر بیٹی سمیت قتل

تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک اہم کمانڈر حبیب داؤد اور اس کی بیٹی مریم کو دن دیہاڑے دارالحکومت تہران میں قتل کر دیا گیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ شام کو تہران کے شمال میں شاہراہ پاسداران انقلاب پر پیش آیا، مقامی صحافیوں نے بتایا کہ حبیب داؤد اور اس کی بیٹی مریم کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ابو مہدی المہندس بلڈنگ کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

ایران کی نیوز ایجنسی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ واقعہ شاہراہ پاسداران انقلاب پر بوستان کوالنی میں پیش آیا، مسلح افراد کی فائرنگ سے دونوں باپ بیٹی ہلاک ہوگئے، اسرائیلی پولیس نے اس واقعے پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز