شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںپرنسپل کے واضح احکامات کے باوجود تنخواہوں کے مسئلے پر مشکلات پیداکی...

پرنسپل کے واضح احکامات کے باوجود تنخواہوں کے مسئلے پر مشکلات پیداکی جارہی ہیں: تحریک بحالی بی ایم سی

پرنسپل کے واضح احکامات کے باوجود تنخواہوں کے مسئلے پر مشکلات پیداکی جارہی ہیں: تحریک بحالی بی ایم سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تحریک بحالی بی ایم سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بولان میڈیکل کالج کے پرنسپل کے واضح احکامات کے باوجود اکاونٹ سیکشن کے افسران ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے پر مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

انتقامی طور پر پُرامن احتجاج کرنے والے ساتھیوں کی تنخواہوں کو روکا گیا ہے اکاؤنٹ سیکشن کے اہلکار و افسران پرنسپل بی ایم سی کے حکم کو خاطر میں نہیں لا رہے ہیں۔ ملازمین کو دیوار سے لگانے میں مصروف ہیں ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے مکروہ عزائم سے باز رہے انتقامی کاروائیوں سے ہاتھ کھینچ لے ورنہ سخت سے سخت احتجاج کیا جاے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز