خوست (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دہشتگردوں نے افغانستان کے علاقے خوست میں قائم پولیس سینٹر پر حملہ کردیا۔
حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 33 اہلکار زخمی ہوے ہیں، زخمی اہلکاروں میں بہت کی حالت کافی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
افغان فورس کی جوابی کاروائی میں 4 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔
تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔