چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںکوہاٹ: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جانبحق، 4 زخمی

کوہاٹ: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جانبحق، 4 زخمی

کوہاٹ (ہمگام نیوز) کوہاٹ کے علاقے کاغذی بازار میں موسیقی کی تقریب جاری تھی کہ دو فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ دونوں فریقین کے درمیان پرانی دشمنی تھی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعہ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک زخمی شخص کو گرفتار کر لیا۔

کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ڈھیری بانڈہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز