کراچی (ہمگام نیوز) شیر شاہ میں لنڈے کے گودام میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے۔ کئی گھنٹے سے جاری آپریشن پانی کی قلت کے باعث سست روی کا شکار ہے۔
شیرشاہ پراچہ قبرستان کے قریب لنڈے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ بجھانے کے آپریشن میں ایک فائر ٹینڈ ر نے حصہ لیا تھا جو آہستہ آہستہ 6 فائر ٹینڈر تک بڑھتا گیا۔
گودام مالکان کے مطابق فائر بریگیڈ نے سستی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث آگ کو پھیلنے کا موقع ملا۔ ہمارے گوداموں میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
فائر برگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ بڑے رقبے پر پھیلے گودام میں مختلف چھوٹے گودام قائم ہیں آگ لگنے کے باعث گودام کی دیواریں خستہ ہالی کا شکار ہوگئی ہیں۔
اسٹیشن فائر آفیسر آصف منصوری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے لائے کپڑوں کو کیمیکل لگا کر رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں واٹر بورڈ کی جانب سے پانی سپلائی نہیں کیا گیا جس کے باعث آگ کو پھیلنے کا موقع ملا آگ پر قابو پانے کیلئے پانی کی بروقت فراہمی ضروری تھی۔