دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمہگس: مسلح افراد کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری جاں بحق۔

مہگس: مسلح افراد کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری جاں بحق۔

مہگس (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مہگس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 21 نومبر 2020 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مہگس/ مہرستان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک بلوچ شہری کو قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت جواد ارنابی ولد ابراہیم کے نام سے ہوی ہے۔

تاحال قتل کے اصل وجوہات و حملہ آوروں کے بارے میں کسی قسم کی خبر سامنے نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی زیر قبضہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب IRGC کے پروردہ ڈیتھ اسکواڈز نے معصوم بلوچ شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز