قندھار (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار کے دامان ضلع میں پولیس کے ہیڈکوارٹر میں آج (پیر ، 6 اپریل) بوقت صبح قریبا 10:20 بجے ایک کار بم دھماکہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق قندھار کے گورنر کے ترجمان بہادر احمدی نے بتایا کہ ضلع دامان میں کار بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔
مسٹر احمدی نے مزید کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 22 عام شہری بھی شامل ہیں۔